Fahaashi Es Ko Khten Hen
مکتوب امریکہ از طیبہ ضیاءچیمہ
فحاشی اس کو کہتے ہیں ۔۔۔! از طیبہ ضیاءچیمہ
Maktoob-e-Amrica By Tayyaba Zia Cheema
Fahaashi Es Ko Khten Hen By Tayyaba Zia Cheema

Tayyaba Zia Cheema
پاکستان فحاشی، عریانی، فرقہ بندی اور دہشت گردی کے لئے نہیں بنا۔ حضرت علامہ اقبالؒ نے جس پاکستان کا خواب دیکھا تھا وہ یہ پاکستان نہیںہے۔ پاک بھارت دوستی میں پُل کا کردار ادا کرنے اور پاکستان میں بھارتی کلچر کو فروغ دینے والے ایک معروف میڈیا نے اپنے ایک مقبول صحافی کا کالم شائع کرنے سے انکار کر دیا کہ اس کی آواز سے ان کے کاروبار کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے حالانکہ فحاشی و عریانی دکھانے اور پھیلانے والوں کے خلاف سپریم کورٹ ایکشن لے لے، تب بھی الا ماشاءاللہ بے ضمیر عوام، بے حیا ٹی وی چینلز کا بائیکاٹ نہیں کریں گے۔ امن کی آشا کے علمبردار میڈیا نے اپنے ایک معروف کالم نگار کا کڑوا کالم شائع کرنے سے روک دیا، مگر حق کی آواز دبائی نہیں جا سکتی۔